اسلام آباد(ویب ڈیسک) سانحہ ساہیوال میں مارے جانے والے ذیشان کا معاملہ دن گزرنے کے ساتھ ساتھ بگڑتا جا رہا ہے ، اور اب پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان نے زیشان کے حوالے سے ایک اور نیا انکشاف کر ڈالا ہے ، کہتی ہیں کہ شناختی کارڈ پر لکھے ہوئے پتے سے اس کا کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا ، تحریک انصاف کی رہنما فردو س عاشق اعوان نے کہاہے کہ ذیشان والے معاملے میں کوئی نہ کوئی بات ضرور ہے ، اس کے شناختی کارڈ پر میرے حلقے کے ایک علاقے کا پتہ تھا لیکن تعلق ثابت نہیں ہوا ،، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاش اعوان نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کا آپریشن اتنا فوری تھا کہ اب دیکھنا ہے کہ کیا ہوم سیکرٹری ، وزیر داخلہ اور وزیر قانون آن بورڈ تھے ، تحریک انصاف اپنی ذمہ داری سے بھاگنا نہیں چاہتی بلکہ ذمہ داروں کا تعین کرناچاہتے ہیں، ہم نے کہیں پر یہ نہیں کہا کہ نا انصافی کوچھپا دیا جائے اور دبا دیا جائے،، حکومت اس کیس کی جروں تک جائے گی ، اور لازمی مجرموں کا سزا ملے گی ،