امریکی صدر کے دورۂ جنوبی کوریا کے دوران جہاں دیگر امور زیر بحث آرہے ہیں، وہیں خاتونِ اول ملینیا ٹرمپ کا فیشن اور دیدہ ملبوسات بھی زیر بحث ہیں۔
ملینیا نے ایئر پورٹ سے اترتے ہی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی، جو برگنڈی رنگ کے منفرد کوٹ میں ملبوس تھیں، جس کی آستین کا کٹ اتنا انوکھا تھا کہ فیشن کے دلداہ لوگوں کی آنکھوں سے بچ نہ پایا۔ لگژری فیشن برانڈ ’ڈلپوزو‘کا تیارکردہ اس کوٹ کی قیمت 4100 ڈالر ہے جبکہ اس کے ساتھ فرنچ فیشن ڈیزائنرکے ڈیزائن کردہ پرپل رنگ کے ہائی ہیلز پمز ملینیا کی شخصیت کو چار چاند لگا رہے تھے۔
اس کے بعد اسٹیٹ ڈنر کے موقعے پر جالی دار سیاہ لیس ڈریس بھی زیب تن کیا، جاپان پہنچنے پر ملینیا نے فینڈی کوٹ پہنا جو نارنجی، سفید اور سیاہ رنگ کا تھا جبکہ اسٹیٹ ڈنر کے وقت اطالوی فیشن ڈیزائنرکا تیار کردہ لال رنگ دلکش گاؤن پہنا، جس کی قیمت 4900 ڈالر ہے جس میں ملینیا تقریب میں مرکزِ نگاہ بنی رہیں۔