پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
The fast trend in Pakistan stock exchange
پاناما کیس کے فیصلے کے بعد سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی جاری ہے۔ پیر کے روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں کاروبار کے آغاز میں 1100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 98 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 46 ہزار سے زائد پر بند ہوا۔ بدھ کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا اور شروع میں ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جاری ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں کاروبار کے آغاز میں 400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور انڈیکس 46 ہزار 940 کی سطح عبور کرگیا ہے۔