سوات: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سوات میں فوجی چھاؤنی اور اے پی ایس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ سوات میں پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کے بعد امن نصیب ہوا۔
آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سوات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجی چھاؤنی اور آرمی پبلک اسکول کا سنگ بنیاد رکھا جب کہ سیدو شریف میں شیخ زید اسپتال کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوجی چھاونی کے قیام سے سوات میں نئے دور کا آغاز ہو گا اور لوگوں کو صحت ، تعلیم اور روزگار کے مواقع ملیں گے۔
آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا تھا کہ وادی سوات میں پاک فوج اور عوام کی بے پناہ قربانیوں کے بعد امن نصیب ہوا تاہم اب علاقے میں نا صرف صحت کی صورتحال میں بہتری آئی گی بلکہ معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی۔