سندھ اور وفاق کے درمیان جاری رسہ کشی سے سٹاک مارکیٹ بھی متاثر ہو چکی ہے اور گراوٹ کا شکار ہوگئی ۔ ہے ، آج ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 400 پوائنٹس نیچے آگرا ۔
اسلام آباد (یس اُردو نیوز) ہفتے کے آغاز پر ٹریڈنگ کے دوران کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 32 ہزار 650 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا ۔ سٹاک مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اجناس کی گرتی ہوئی قیمتوں اور امریکی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود بڑھانے کے امکانات کے باعث بین الاقوامی انویسٹرز سٹاک مارکیٹ سے پیسہ نکال رہے ہیں ۔ تو دوسری جانب مقامی سطح پر رینجرز اختیارات پر وفاق اور سندھ کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج سے سیاسی میدان میں ہونے والی ہلچل سے بھی غیر یقنی صورتحال پیدا ہورہی ہے۔ جو انڈیکس میں کمی کا سبب بنی ہے ۔