وفاقی حکومت نےوفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں(فاٹا) کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
The Federal government decided to merge the Fata in the KPK
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لے لیا،وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد بل منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فاٹا اصلاحات میں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ذرائع کےمطابق اس حوالے سے محمود خان اچکزئی کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں۔