اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزارت آبی وسائل کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے پچھلے ایک سال میں کل 3500 روپے کا سرکاری پیٹرول استعمال کیا۔ کابینہ ڈویژن سے سرکاری گاڑی ملنے کے باوجود وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اپنی ذاتی گاڑی سرکاری کام کے لیئے استعمال کر رہے ہیں۔ وزارت آبی وسائل کے خزانے سے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے اخراجات نہ ہونے کے برابر ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ چند بارشوں نے مسلسل 10 سالہ لیگی حکومت کا پول کھول دیا اور بارش کے پانی میں خادم اعلی کی کرپشن تیرتی نظر آئی۔ لاہور میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے صمصام بخاری نے کہا کہ نام نہاد خادم اعلیٰ نے لانگ شوز پہن کر فوٹو سیشن کے سوا کچھ نہیں کیا۔ چند بارشوں نے مسلسل 10 سالہ لیگی حکومت کا پول کھول دیا، میگا منصوبوں اور کرپشن سے توجہ ہٹتی تو لیگی حکومت کچھ کرتی۔ عوام پوچھتے ہیں کہ بڑے شہروں پر بھاری فنڈز کہاں خرچ ہوئے؟۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کو پیرس بنانے کا دعوی کرنے والوں نے لاہور کو وینس بنا دیا، 6 مرتبہ حکومت کرنے والوں نے کبھی لانگ ٹرم منصوبہ بندی نہیں کی، کاش شہبازشریف انے اپنے بیٹوں اور داماد کو مثبت کاموں پر لگایا ہوتا، شریف فیملی ملک وقوم کی خدمت کرتی تو آج یہ حال نہ ہوتا۔ صمصام بخاری نے مزید کہا کہ جس شعبے کو دیکھیں شریفوں کی کرپشن سے اٹا ہوا نظر آتا ہے، موجودہ حکومت نے ہر شعبے میں اصلاحات کا کام شروع کردیا ہے۔