لاہور(ویب ڈیسک) لاہور میں واقع ارفع کریم ٹاور حکومت کا ایک ارب بائیس کروڑ پچہتر لاکھ روپے کا مقروض نکلا ۔تفصیلات کے مطابق پانچ سال ہو گئے، پی آئی ٹی بی بورڈ انتظامیہ حکومت سے لیا گیا قرض ادا نہ کرسکی ۔
جبکہ محکمہ خزانہ پنجاب کے متعدد بار لکھے گئے خطوط کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔چیئرمین پی آئی ٹی بی بورڈ عمر سیف نے خطوط کا جواب دینا بھی گوارا نہ سمجھا۔محکمہ خزانہ کے مطاق پنجاب حکومت نے ارفع کریم ٹاور کو ریونیو کے حصول کیلیے تعمیر کیا تھا۔ارفع کریم ٹاور کی انتظامیہ ٹاورسے حاصل ہونے والے ریونیو کی بھی تفصیلات فراہم نہ کیں۔ارفع کریم ٹاور کی انتظامیہ نے حکومت سے قرض کو گرانٹ میں منتقل کرنے کی اپیل کی ہوئی ہے ۔