کراچی (ویب ڈیسک) پانچ سال قبل 9 جنوری 2014 کو کراچی کے لیاری ایکسپریس وے ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے سندھ پولیس کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس ایس پی) چوہدری اسلم کی زندگی پر بنائی گئی فلم کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔چوہدری اسلم کی زندگی پر بنائی فلم ’چوہدری دی مرٹائر‘ کی ہدایات عظیم سجاد نے دی ہے جب کہ اس کی کہانی ذیشان جنید نے لکھی ہے۔فلم میں چوہدری اسلم کا کردار طارق اسلم ادا کرتے دکھائی دیں گے اور پہلے پوسٹر میں ان کی ہی جھلک جاری کی گئی ہے۔جاری کی گئی پہلی جھلک میں چوہدری اسلم کا کردار دکھایا گیا ہے اور تصویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اداکار سندھ پولیس کے بہادر افسر کا کردار ادا کرنے میں کامیاب گئے ہیں۔چوہدری دی مرٹائر‘ کی دیگر کاسٹ میں شمعون عباسی، ارباز خان، عدنان شاہ ٹیپو، زارا عابد اور اصفر مانی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نہ صرف چوہدری اسلم بلکہ سندھ پولیس کے دیگر پولیس افسران کے کرداروں کو بھی دکھایا جائے گا، تاہم فلم کا مرکزی خیال چوہدری اسلم ہی ہوں گے۔فلم میں سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ڈی ڈی) کے افسر طارق اسلام کو دکھانے سمیت ضلع ملیر کے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کا کردار بھی دکھایا جائے گا ،پانچ سال قبل 9 جنوری 2014 کو کراچی کے لیاری ایکسپریس وے ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے سندھ پولیس کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس ایس پی) چوہدری اسلم کی زندگی پر بنائی گئی فلم کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔چوہدری اسلم کی زندگی پر بنائی فلم ’چوہدری دی مرٹائر‘ کی ہدایات عظیم سجاد نے دی ہے جب کہ اس کی کہانی ذیشان جنید نے لکھی ہے۔فلم میں چوہدری اسلم کا کردار طارق اسلم ادا کرتے دکھائی دیں گے۔