برائیٹو پینٹس کول اینڈ کول نیشںل ون ڈے کپ کا فائنل 11 فروری کو اسلام آباد ریجن اور کراچی ریجن کے مابین کھیلا جائے گا. دوسرے سیمی فائنل راولپنڈی کو شکست
راولپنڈی: (اصغر علی مبارک) برائیٹو پینٹس کول اینڈ کول نیشںل ون ڈے کپ کا فائنل کل 11 فروری کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد ریجن اور کراچی ریجن کے مابین کھیلا جائے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر انتظام نیشنل ون ڈے کپ انٹر ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل کراچی ریجن اور پشاور ریجن کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں کراچی کی ٹیم نے پشاور کے خلاف پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا تھا، دوسرے سیمی فائنل راولپنڈی نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد کو کھیلنے کی دعوت دی اسلام آباد ریجن نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں دو وکٹوں پر 380 رنز بناۓ پی ایس ایل میں شامل پلیئر شان مسعود نے ناٹ آوٹ سنچری سکور کی شان مسعود نے 182 ناٹ آوٹ 153 گیندوں پر چھے چھکوں اور بیس چوکوں کی مدد سے بنائے جبکہ بابر اعظم نے 136 رنز 106 گیندوں پر پانچ چھکوں اور تیرا چوکوں، عابد علی نے 36 رنز، 36 گیندوں پر ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی جانب سے بنائے، راولپنڈی ریجن کے بالروں سعد الطاف نے ایک کھلاڑی 62، یاسر علی نے ایک کھلاڑی 80رنز دے کر آوٹ کیا جواب میں راولپنڈی ریجن ٹیم 50 اوورز میں نو وکٹوں پر 367 بناسکی راولپنڈی ریجن ٹیم کے بلے باز افتخار احمد 123 رنز جبکہ سعود شیکیل 70، امیر مسعود 50، محمد حفیظ 48، زیشان ملک 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اسلام آباد ریجن کے بالروں حمزه نادی 85 رنز دے کر 3، نعمان علی 81 کے عو ض 2 کھلاڑی آوٹ کیے