اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم ہاﺅس میں 102 گاڑیوں کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ جاری ہے اور اب تک 34 سے زائد گاڑیاں نیلام ہو چکی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نیلامی کے لیے رکھی گئی گاڑیوں میں 1994 سے 2016 ماڈل کی گاڑیاں شامل ہیں۔ 28 مرسڈیز، آٹھ بی ایم ڈبلیوز
اور مختلف اقسام کی دیگر گاڑیاں نیلامی میں شامل ہیں۔ نیلامی کے عمل میں پہلی گاڑی سیالکوٹ کے ایک شہری فیضان ملک نے خریدی ہے۔ کرولا الٹس نامی گاڑی کا 2010 ماڈل گیارہ لاکھ 20 ہزار روپے میں نیلام ہوئی۔ گاڑیوں کی نیلامی کے پہلے مرحلہ میں نان امپورٹیڈ یا مقامی گاڑیوں کو نیلام کیا گیا۔ گاڑیوں کی فروحت کا عمل شفاف بنانے کے لیے نیب، ایف بی آئی اور ایف آئی اے حکام بھی موقع پر موجود رہے۔خریداروں کی جانب سے پیش کی گئی گاڑیوں میں دلچسپی ظاہر کی گئی۔ بولی شروع ہونے کے بعد ایک گھنٹہ میں دس گاڑیاں اور ایک ہینو بس نیلام ہوئی۔ تحریک انصاف حکومت کی اختیار کردہ سادگی اور کفایت شعاری کی پالیسی کے تحت فروخت کے لیے پیش کی گئی گاڑیوں میں لینڈ کروزرز، مرسڈیز بینز اور بی ایم ڈبلیو شامل ہیں۔نیلامی کے لیے رکھی گئی گاڑیوں میں 33 ایسی ہیں جو نئی ہیں جب کہ ایک جیپ کئی دہائیاں پرانی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق زیراعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، کفایت شعاری مہم کا آغاز پہلے اپنے گھر سے وزیر اعظم ہاؤس کی ایک سو دو گاڑیاں نیلامی کیلئے پیش کردیں، خریدار وزیر اعظم ہاؤس میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی گاڑیوں کامعائنہ کر رہے ہیں۔نیلامی میں 40 سے زائد گاڑیاں فروخت ہوگئیں، فروخت ہونے والی گاڑیوں میں کرولاالٹس 2010ماڈل، 8بی ایم ڈبلیو،28مرسٹڈیز، کرولا،لیموزین اور دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔ اب تک 2کروڑ روپے کی بولی لگائی جاچکی ہے، گاڑیوں کی فروخت سے حاصل رقم قومی خزانے میں جمع ہوں گی۔خریداروں کا کہنا ہے کہ نیلامی کا عمل بہترین ہے، گاڑیوں کی قیمت مناسب ہے، گاڑی مہنگی بھی خریدی تو پیسہ قومی خزانے میں جانے کی خوشی ہوگی۔ نیلامی کے لئے پیش کی جانے والی گاڑیوں میں جدید ترین مرسڈیز، بلٹ پروف بی ایم ڈبلیوز لیموزین اور دس سال پرانی بہتر گاڑیاں شامل ہیں، خریدار کو گاڑی پر عائدتمام ٹیکسسز ادا کرنے ہوں گے۔ وزیراعظم ہاؤس کے لیے کابینہ ڈویژن کے پاس دوسو سے زائد گاڑیاں ہیں، پہلے مرحلے میں ایک سو دو گاڑیاں نیلام کی جائیں گی جبکہ بقیہ آئندہ نیلام کی جائیں گی۔ نیلام کی جانے والی کئی گاڑیاں وزیراعظم اور غیر ملکی مہمانوں کے پروٹوکول کی ہیں۔ گاڑیوں کی نیلامی 3 مراحل میں کی جائے گی ، پہلے مرحلے میں نان امپورٹڈ، دوسرے مرحلے میں امپورٹڈ اور تیسرے مرحلے میں بلٹ پروف گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔ یاد رہے 5 ستمبر کو پی ٹی آئی نے وزیراعظم ہاؤس کی ان نیلام ہونے والی گاڑیوں کی ویڈیو جاری کی تھی، جس میں درجنوں قیمتی اور لگژری گاڑیاں وزیراعظم ہاؤس میں دیکھی جاسکتی تھی۔ واضح رہے 31 اگست کو وزیر اعظم ہاؤس میں موجود اضافی غیرضروری گاڑیوں کی فوری فروخت کا فیصلہ کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ گاڑیوں کی نیلامی17ستمبر کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، پہلے مرحلے میں33گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔