کوئٹہ….حال ہی میں کوئٹہ شہر میں پولیو سے متاثرہ بچے میں پائےجانےوالے پولیو وائرس کےحوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ پولیو کا وہ وائرس مقامی نہیں تھا بلکہ متاثرہ بچہ میں موجود پولیو وائرس کا تعلق کراچی کےعلاقے گڈاپ سے ہے۔
کوارڈینیٹرایمرجنسی آپریشن سنٹر برائے انسداد پولیو بلوچستان ڈاکٹر سیف الرحمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ دو روز قبل کوئٹہ میں اڈھائی سالہ بچے محمد اکرم میں پولیو وائرس کی تصدیق کےبعد تحقیقات اورتجزیہ کےلئے اسلام آباد سے ماہرین کی ٹیم نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔ان کاکہناتھا کہ ماہرین کی تحقیق سےثابت ہوا ہے کہ متاثرہ بچہ میں موجود پولیو وائرس کوئٹہ میں پانے جانےوالے وائرس سےمختلف ہے اور بچے میں موجود پولیو وائرس کا تعلق کراچی کےعلاقے گڈاپ سے ہے، اس سےقبل رواں ماہ کےدوران گڈاپ کراچی سےبھی ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے اور وائرس کسی کےذریعے گڈاپ کراچی سے کوئٹہ منتقل ہوا ۔دوسری جانب قلعہ عبداللہ کےگندے پانی میں پایاگیا پولیو وائرس بھی افغانستان کےعلاقے ہلمند سے منتقل ہواتھا کراچی اور قندھار کےمرکز میں ہونے کی وجہ سےبلوچستان میں اس وائرس کا پایاجاناممکن ہے۔