خیبر پختون خوا حکومت میں سود خور ایکٹ کے تحت کے سوات میں پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
The first case of usury in Swat
سوات میں سو خوری ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، سود خوری ایکٹ کا مقدمہ تھانہ خوازہ خیلہ میں ملزم کرم زادہ کے خلاف درج کیا گیا ہے تاہم ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔
اختر بادشاہ نامی شخص نے کرم زادہ کے خلاف سود خوری کا مقدمہ درج کرایا تھا جس میں مدعی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس نے ملزم سے گزشتہ برس کار خریدی تھی جس کی مالیت 5 لاکھ 40 ہزار روپے تھی جو وہ ادا کر چکا ہے لیکن کرم زادہ اس پر ایک لاکھ 35 ہزار روپے سود یعنی 6 لاکھ 75 ہزار روپے مانگ رہا ہے لہذا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔