رقہ: شام کے شہر رقہ میں داعش کا کنٹرول ختم ہونے کےبعد شادی کی پہلی تقریب ہوئی، تقریب میں خواتین نے شادی بیاہ کا روایتی رقص کیا اور خوب خوشیاں منائیں۔
شام کے شہر رقہ کی رونقیں لوٹنے لگیں، سیرئن ڈیموکریٹک فورسز کی فتح کے بعد شادی کی پہلی تقریب نے آنگن خوشیوں سے بھر دیا۔ رسموں سے بھری تقریب میں خواتین ہنستی گاتی اور شام کا رواتی رقص کرتی رہیں۔ سفید عروسی لباس میں نوٹوں کا ہار پہنے دلہن رسم کے لیے پہنچی تو خوب شور مچا۔ شادی کی رسم میں دولہا اور دلہن خوب جچ رہے تھے۔ تقریب میں ڈھولکی والی بھی بچوں اور بڑوں کا دل بہلانے کے لیے موجود تھی۔