ریاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب کے ماہر فلکیات سدیر الرائی عبداللہ الخضیری نے کہا ہے کہ شعبان المعظم 30 دن کا ہوگا اور رمضان المبارک کا آغازپیر کے روز سے ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی ماہرفلکیات کا کہنا تھا کہ 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں روئیت ہلال فلکی حساب کتاب کے مطابق نہیں ہوتا بلکہ اس کا فیصلہ روئیت ہلال کمیٹی کے اعلان اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کیا جاتا ہے۔ماہر فلکیات عبداللہ الخضیر کا کہنا تھا کہ ان کے اندازے کے مطابق اس بار شعبان 30 کا ہوگا۔ ام القری کلینڈر برائے 2019 کے مطابق 1440ھ کا ماہ صیام سوموار سے شروع ہوگا۔ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانچ مئی کو سعودی عرب میں فضا ابرآلود اور غبار آلود رہے گی، اس کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی۔ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس لیے یکم رمضان المبارک چھ مئی سوموار کے روز ہوگا۔