اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس جاری ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیراعظم آفس پہنچے اور ہنگامی حالت کا اعلان کردیا، وزیر اعظم آفس میں جہاں ان کا استقبال کابینہ کے ارکان نے کیا، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا میرے دروازے تمام ارکان پارلیمنٹ کے لیے کھلے ہیں، ہمارے پاس مختصر وقت ہے اور عوام کے پاس جائیں گے جب کہ کابینہ کے ارکان عوام کے مسائل جنگی بنیادوں پر حل کریں۔ واضح رہے کہ آج صبح ایوان صدر میں نئی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں صدرمملکت ممنون حسین نے 47 رکنی وفاقی کابینہ سے عہدوں کا حلف لیا جس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں کابینہ کا پہلا اجلاس شروع ہوا۔