counter easy hit

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش، موسم خوشگوار

کراچی: شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا ہے وہیں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

The first rain of winter season in Karachi, weather pleasant

The first rain of winter season in Karachi, weather pleasant

یس نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے موسم مزید سرد اور خوشگوار بنادیا ہے۔ جن علاقوں میں بارش ہوئی ان میں آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، اولڈ سٹی ایریا، گارڈن، سولجر بازار، کلفٹن، ڈیفنس ، محمود آباد، منظور کالونی، شیر شاہ ، بلدیہ ٹاؤن اور شارع فیصل سے ملحقہ علاقے شامل ہیں۔  دوسری جانب سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے درجنوں موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کشمیر روڈ پر موٹر سائیکل پھسلنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔دوسری جانب بارش کی چند بوندوں کے ساتھ ہی 220 فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں جس کی وجہ سے شہر کا بیشتر علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔ کے الیکٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادارے کا عملہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں مصروف عمل ہے تاہم فنی خرابیوں کو جلد ہی دور کرلیا جائے گا۔ملک بھر میں ہونے والی بارشوں اور برفباری سے شدید سردی نے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تاہم کراچی اور بلوچستان کے عوام تاحال بارشوں کے منتظر ہیں خشک موسم کے باعث مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج سے ایران سے داخل ہونے والی ہواؤں اور بارشوں کے باعث موسم مزید سرد ہوجائےگا۔ بارشوں کا سلسلہ اتوار کے روز تک جاری رہے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website