اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ پہلی ادوارمیں کرپشن کا مقابلہ تھا اور تحریک انصاف کی حکومت میں نا اہلی کامقابلہ ہے ، عمران خان کا 2019معیشت کے حوالے سے اب نہیں تو کبھی نہیں ہے ، اب عدالتوں میں ثابت ہونا ہے ، ا س حوالے سے صبر کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور معاملہ عدالت پر چھوڑ دینا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ اب عدالتوں میں ثابت ہونا ہے ، ا س حوالے سے صبر کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور معاملہ عدالت پر چھوڑ دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول اگر بے گنا ہ ہیں تو ڈر کس بات کااور اگر گنہگار ہیں تو حساب دینا پڑے گا ، وقت اب گزر چکاہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو کراچی پرتوجہ دینی چاہئے کیونکہ ان کو کراچی سے مینڈیٹ ملا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چیئر مین نیب ٹھیک کہہ رہے ہیں اور وہ اس لئے ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ ان کے دور میں صرف گیارہ ماہ میں اربوں روپے ریکور کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے ہیں، پی اے سی چوروں اورڈاکوﺅں کو نہیں پکڑتا ، نیب کا کام چوروں اور ڈاکوﺅں کےخلاف ہے ، نیب نے پچھلے گیارہ ماہ میں بہت اچھا کام کیاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی ادوارمیں کرپشن کا مقابلہ تھا اور تحریک انصاف کی حکومت میں نا اہلی کامقابلہ ہے ، عمران خان کا 2019معیشت کے حوالے سے اب نہیں تو کبھی نہیں ہے ، جوپچھلے کرتے رہے ہیں اور موجودہ حکومت بھی وہی کچھ کررہی ہے ۔