ترکی نے چار ہزار ٹن خوراک سے لدا اپنا پہلا مال بردار بحری جہاز قطر کے لیے روانہ کر دیا۔
ازمیر کی بندرگاہ سے روانہ ہونے والے اس بحری جہاز پر سبزیاں، پھل اور خشک خوراک موجود ہے۔ اس سے قبل ترکی زمینی اور ہوائی راستوں سے بھی خلیجی ریاست قطر کو ضروری اشیاء اور خوراک روانہ کر چکا ہے۔ دوسری جانب ایران روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار ٹن سے زائد پھل اور سبزیاں قطر بھیج رہا ہے۔ رواں ماہ کی 11 تاریخ کو ایران نے سبزیوں سے لدے 5 مال بردار ہوائی جہاز بھی قطر بھیجے تھے۔ ترکی اور ایران عرب ریاست قطر پر لگائی جانے والی مختلف پابندیوں کی مذمت کر چکے ہیں۔