کراچی: عید الفطر کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے چلائی جانے والی پہلی خصوصی ٹرین پشاور روانہ ہوگئی ہے۔
کراچی سے پشاور جانے والی خصوصی عید ٹرین 16 بوگیوں پر مشتمل ہے اور اس میں 11 سو سے زائد مسافر سوار ہیں۔ ٹرین کل اپنی منزل کو پہنچے گی۔ ٹرین کی روانگی کے موقع پر ڈی سی او کراچی ریلوے نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران محکمہ ریلوے پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس سال چلائی گئی ٹرین سے محکمے کو مالی فائدہ بھی ہوا ہے، پہلی عید اسپیشل ٹرین سے ریلوے کو 14 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس برس بھی ملک کے بڑے شہروں سے خصوصی عید ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔