counter easy hit

یورپ میں روبوٹس کو انسانوں کے برابر لانے کی طرف پہلا قدم

یورپی یونین نے روبوٹس کو انسانوں کے برابر لانے کی طرف پہلا قدم اٹھادیا ۔ یورپی پارلیمنٹ کی قانونی امور کمیٹی کی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتہائی جدید روبوٹس کو الیکٹرونک شخصیت کا درجہ دیا جانا چاہیے جسے حقوق بھی حاصل ہوں اور اس کی ذمے داریاں بھی ہوں ۔

 The first step to bring the robots to equal with humans in Europe

The first step to bring the robots to equal with humans in Europe

مجوزہ قواعد و ضوابط کے مطابق جو روبوٹ اپنے مالک کے بغیر ذہانت اور خود مختاری کے ساتھ فیصلے کریں اور لوگوں کے ساتھ آزادانہ انٹر ایکٹ کریں گے انہیں الیکٹرونک شخصیت کا درجہ حاصل ہوگا ۔قانونی امور کمیٹی کے ارکان نے روبوٹس کی وجہ سے انسانوں کے بے روزگار ہونے کے خدشات پر یونی ورسل بیسک انکم کی تجویز پیش کی ہے تاکہ اگر ملازمتیں کم ہونا شروع ہوجائیں تو انسانوں کو معقول زندگی گذارنے کی ضمانت مل سکے۔کمیٹی کی رپورٹ 2 کے مقابلے میں 17 ووٹوں سے منظور کی گئی اور آئندہ ماہ منظوری کے لیے پوری یورپی پارلیمنٹ کے سامنے رکھی جائے گی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website