رمضان المبارک میں روزہ افطار کرانے کے لیے دنیا کا سب سے بڑا دستر خوان بھی یہیں بچھایا جاتا ہے
مکہ المکرمہ (یس اُردو) مکہ المکرمہ میں واقع مسجدالحرام دنیا کی سب سے بڑی اور پہلی مسجد ہے ، یہی مسلمانوں کا سب سے مقدس مقام خانہ کعبہ بھی واقع ہے ۔مسلمانوں کی پہلی عبادت گاہ مسجد الحرام مکہ المکرمہ میں واقع ہے، مسجد الحرام 88 اعشاریہ 2 ایکڑ کے رقبے تک پھیلی ہوئی ہے ۔ مسجد کے درمیان میں بیت اللہ یعنی خانہ کعبہ واقع ہے ۔ دنیا کی سب سے بڑی اس مسجد میں حج کے دوران لاکھوں افراد سما سکتے ہیں ۔ اپنی طرز تعمیر کی وجہ سے یہ دنیا کی سب سے مہنگی ترین مسجد بھی ہے ۔ دنیا کی سب سے بڑی چھتری بھی مسجد الحرام میں نصب ہے ۔رمضان المبارک میں زائرین کو روزہ افطار کروانے کے لیے ہر روز یہاں دنیا کا سب سے بڑا دستر خوان بچھایا جاتا ہے جس کی لمبائی 65 کلو میٹر سے زیادہ ہوتی ہے ۔ وقت کے ساتھ کئی بار اس مسجد کی توسیع کی جاتی رہی ہے۔