counter easy hit

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی نجم سیٹھی کا پہلا ہدف

لاہور: پی سی بی کے نومنتخب چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو پہلا ہدف قرار دیا ہے۔

The first target of Najam Sethi is restoration of international cricket in Pakistan

The first target of Najam Sethi is restoration of international cricket in Pakistan

چیئرمین منتخب ہونے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کل سری لنکا روانہ ہو رہا ہوں جہاں سری لنکن ٹیم اور انڈر 19 کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات ہوگی، انہوں نے بتایا کہ ورلڈ الیون کے پاکستان آنے کے حوالے سے جائلز کلارک، اینڈی فلاور اور ڈیوڈ رچرڈسن سے بات چیت جاری ہے، امید ہے جلد ہی معاملات طے پا جائیں گے۔ ینگ ٹیلنٹ کو پروموٹ کیا جائے گا اور نئے چہرے سامنے آئیں گے، ویمن کرکٹ کی حالیہ کارکردی مایوس کن رہی، اس حوالے سے جلد نیا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آئین کے اندر نہیں لکھا کہ گورننگ بورڈ میں کرکٹر ہی ہوں، کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ میرے اور شہریار خان کے درمیان دراڑیں آئیں گی تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا، سپورٹ کرنے پر میڈیا اور شہریار خان کا شکرگزار ہوں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website