تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ’نو وے ٹو لیو‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
نِک چیکون اور ڈیوڈ گوگلیلمو کی مشترکہ ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھوم رہی ہے جو چوری کرکے اپنے قصبے سے بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں،تاہم ناکامی کے بعد انہیں اپنے گناہ قبول کرنے پڑ جاتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں فرییا ٹنگلے، ٹام ولیمسن، ٹموتھے مرفی، روئے فرمکس اور پال رَے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ کیٹی مورو کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں برس سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔