counter easy hit

پنجاب اورخیبرپختونخوا میں دھند کے باعث نظام زندگی مفلوج

The fog paralyzed life in Punjab and KPK

The fog paralyzed life in Punjab and KPK

 لاہور: پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹر وے کے بیشتر سیکشنز کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے جب کہ بعض شہروں میں فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔

یس نیوز کے مطابق لاہور، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، قصور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جب کہ شیخوپورہ، خانیوال، کبیروالا، میاں چنوں، جہانیاں، بورے والا، پنڈی بھٹیاں اور گردونواح میں دھند کے باعث حد نگاہ صفر تک پہنچ گئی ہے۔

شدید دھند کے باعث اسکول اور دفاتر جانے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے جب کہ لاہور اور ملتان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی بند کر دیا گیا ہے۔ جدہ سے ملتان آنے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 740 کو دھند کے باعث کراچی کے جناح ٹرمینل پر اتار لیا گیا، ملتان سے اسلام آباد جانے والی پرواز کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے جب کہ کراچی سے ملتان آنے والی ایئربلیو کی پروازکو بھی واپس بھیج دیا گیا، لاہورایئرپورٹ پربھی مقامی اور انٹرنیشنل فلائٹس تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی ڈومیسٹک فلائٹ پی کے 303 صبح 11 بجے معمول کے مطابق کراچی کے لئے روانہ ہوگی۔

ترجمان موٹر وے پولیس عمران شاہ کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث فیصل آباد سے  پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے کے سیکشن ایم تھری اور گوجرہ تک ایم فورسیکشن کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے پشاور سے اسلام آباد جانے والے موٹر وے کے برہان انٹر چینج کو بھی رات 10 بجے بند کر دیا گیا تھا۔ ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سفر کرنا ہے تو جی ٹی روڈ کو استعمال کیا جائے اور فوگ لائٹس جلا کر کانوائے کی صورت میں سفر کیا جائے، سفر کے دوران ڈرائیور رفتار کم رکھیں اور کانوائے کی صورت میں سفر کرنے کی کوشش کریں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website