counter easy hit

وزیر خارجہ نے عافیہ صدیقی کے معاملے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے: فوزیہ صدیقی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کی جانب سے عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے حوالے سے مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کیلئے مختلف طریقہ کار پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ، وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات بہتر رہی ۔
انکا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے یقین دلایا گیا ہے کہ ایک دوماہ میں بہت سی چیزوں سے آگاہ کیا جائے گا ۔ ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں فوزیہ صدیقی کو اس بات کا یقین دلایا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ اور پاکستان ک کی بہتری کے لیے جو ہوگا وہ اقدامات کیے جائیں گے ۔

 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔