قاہرہ (ویب ڈیسک)مصرمیں مقدمات کی سماعت کے دوران ایک وکیل نے جج سے کسی بات پر اختلاف کرنے کے بعد ڈائس پر چڑھ کر اسے جوتا دے مارا۔امریکی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ جنوبی مصر کی المنیا گورنری میں ملوی اپیل کورٹ میں پیش آیا۔المنیا گورنری کے سیکیورٹی ڈائریکٹرمیجر جنرل مجدی عامر
انہیں عمرو نامی ایک وکیل کی جانب سے جج پرچڑھائی کی اطلاع ملی ہے۔ وکیل نے سابقہ اختلافات کی بناء پر ڈائس پرچڑھ کر جج کو جوتا دے مارا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں کے درمیان پہلے سے اختلافات چل رہے تھے۔ جج نے وکیل کو گرفتار کرکے اپنے سامنے پیش کرنے کا حکم دیاتھا۔ دوسری جانب وکیل نے سوشل میڈیا پرمخالف جج کی کردار کشی کی مہم شروع کر رکھی تھی اور الزام عائد کیا تھا کہ جج بیوہ عورتوں، خواتین اور بے گناہ شہریوں کے خلاف ظالمانہ فیصلے صادر کر رہا ہے۔