counter easy hit

قصور کے سابق ایم پی اے کی ن لیگ میں شمولیت

قصور سے سابق ایم پی اے الیاس خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات کرکے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

the-former-mpa-of-kusar-will-joine-pmlاس موقع پر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، جس نے عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے، جتنی ترقی حالیہ دور میں ہوئی ، اس کی مثال نہیں ملتی۔

ملاقات میں قصور سے سابق ایم پی اے الیاس خان نےشہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، شہباز شریف نے ان کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔