counter easy hit

کراچی: فکس اِٹ مہم کے بانی عالمگیر، لاک اپ میں فکس

The founder of campaign

The founder of campaign

کراچی میں گٹر کے ڈھکن لگانے اور شہر میں صفائی کے لئے شروع کی گئی فکس اٹ مہم کی ابتدا کرنے والے عالمگیر خان کو پولیس نے لاک اپ میں فکس کردیا۔
کراچی: (یس اُردو) عالمگیر خان کچرے سے بھرا ٹرک لے کر وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں پہلے سے تیار پولیس نے عالمگیر خان کی خوب آؤ بھگت کی، جیسے ہی ٹرک سے کچرا سڑک پر گرا پولیس ایکشن میں آئی اور عالمگیر خان سے بھڑ گئی، بعد میں عالمگیر خان کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ٹرک کے ڈرائیور کو بھی دھر لیا گیا۔ سول لائنز تھانے میں بند فکس اِٹ مہم کے روح رواں کا حال کچھ بگڑا نظر آیا۔ لیکن اپنی مہم جاری رکھنے کا عزم پکا رکھا۔ عالمگیر خان کو حراست میں لیا جانے کے بعد شہریوں نے سول لائنز تھانے کے باہر احتجاج کیا، اسی دوران پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل تھانے پہنچ گئے اور کہا کہ عالمگیر کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا حکومت کو نجانے کیوں فکس اِٹ مہم سے مسئلہ ہے۔عالمگیر کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ان کے والد کا کہنا ہے کہ عالمگیر کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، وہ شہر کی خدمت کر رہا ہے، جبکہ تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عالمگیر کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کریں گے۔ عالمگیر کے حامیوں نے گرفتاری کے خلاف سول لائن تھانے میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔کراچی: فکس اِٹ مہم کے بانی عالمگیرعالمگیر کے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک پہنچنے پر آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تین پولیس افسروں معطل کر دیا۔ آئی جی سندھ پولیس نے اس بات کی بھی تحقیقات کرنے کی ہدایت کر دی ہے کہ عالمگیر وزیر اعلیٰ ہاؤس تک کیسے پہنچا۔