لاہور (ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ظفر ہلالی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کو بہت جلد 12 ارب ڈالر کے عوض رہائی دی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ظفر ہلالی نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف بہت جلد رہا ہوجائیں گے۔ انہوں نے 12 ارب ڈالر کا وعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے۔ کشمیر آور کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ظفر ہلالی نے اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جب آپ اپوزیشن کہتے ہیں تو ن لیگ اور پی پی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے کشمیر کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا ۔ پی پی اور پی ایم ایل این والے اس وقت ابو بچاﺅ میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے جمعہ کو کی جانے والی میڈیا سے گفتگو کے بارے میں کہا کہ آصفہ کا اپنے والد کی عیادت کے بعد باہر آکر میڈیا سے گفتگو کرنا اور بلاول کا سامنے نہ آنا بہت معنی خیز ہے۔ آصفہ نے کہا کہ ان کے والد صاحب کے تین والو بند ہوگئے ہیں۔ ظفر ہلالی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے لیے تو خوشخبری ہے کہ نواز شریف صاحب شاید رہا ہو جائیں اس لیے کہ انہوں نے بارہ ارب ڈالر کا وعدہ کر لیا ہے کہ وہ واپس کر دیں گے اور ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اپوزیشن میں فرق کرنا چاہئیے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ابھی بھی ابو بچاؤ مہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دلچسپ بات یہ تھی کہ آصفہ بھٹو زرداری آ کر تقریر کر رہی تھی اور اس موقع پر بلاول نہیں تھا۔ آصفہ کی عمر کیا ہو گی جو اسے پاکستان کی سیاست کے گند میں لا رہے ہیں ۔ آصفہ پڑھی لکھی ہے ، اچھی بچی ہے، ایسا لگ رہا تھا کہ بی بی بول رہی ہے۔ اب اس کو کیا فائدہ ہو گا سیاست میں گھسیٹنے کا ۔ انہوں نے بتایا کہ آصفہ بھٹو کو اسی لیے سیاست میں لایا جا رہا ہے کیونکہ سننے میں آیا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول کی آپس میں کوئی جھڑپ ہوئی ہےاور وہ کافی دن سے اُن سے ملے نہیں لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی البتہ افواہیں تو ہیں اور مجھے بھی ایک ایسے شخص نے بتایا ہے جو ایسی چیزوں پر نظر رکھتا ہے۔