counter easy hit

پاکستان کرکٹ کا مستقبل، کل دبئی میں اہم اجلاس ہوگا

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تباہ کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ کے بڑے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ساتھ بدھ کو دبئی میں سر جوڑ کر بیٹھ رہے ہیں جس میں مستقبل کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

The future of Pakistan cricket, important meeting will be held in Dubai tommorrow

The future of Pakistan cricket, important meeting will be held in Dubai tommorrow

مصباح الحق کے مستقبل سمیت نئے کھلاڑیوں کی شمولیت پر بات چیت ہوگی۔ پی سی بی چیئر مین شہریار خان نے پیر کو جنگ کو بتایا کہ میٹنگ دبئی میں طلب کی گئی ہے جس میں مکی آرتھر، انضمام الحق کے علاوہ شہریار خان، نجم سیٹھی اور سبحان احمد شرکت کریں گے۔ امکان ہے کہ بڑوں کی اہم میٹنگ کے دوران قومی ٹیم کی شکست کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔مکی آرتھر اور انضمام الحق کا نکتہ نظر اہم ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں ضرورت پڑنے پر ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، ون ڈے کپتان اظہر اعلی اور ٹی ٹوئینٹی کپتان سرفراز احمد کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر اور انضمام الحق الگ الگ سوچ رکھتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ کے بڑے مکی آرتھر سے کوچز کی کارکردگی کے بارے میں بھی جاننا چاہتے ہیں۔ کیوں کہ کئی کوچز کی کارکردگی اوسط درجے کی رہی ہے۔ شہریار خان کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کے پی ایس ایل کا ایک ماہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اسی دوران کئی فیصلے ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website