برلن: پاناما پیپرز کی تفصیلات جاری کرنے والے جرمن صحافی فریڈرک اوبرمیئر نے شریف خاندان کے بعد عمران خان کو بھی زوردار جھٹکا دے دیا۔
The German journalist shock Imran Khan after Nawaz Sharif
گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں جرمن صحافی فریڈرک اوبرمیئر نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ عمران خان نے آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ کے ذریعے برطانیہ میں ٹیکس بچایا۔ واضح رہے کہ یہ ٹویٹ انھوں نے آئی سی آئی جے کی جانب سے شیئر کی جانے والی برطانوی اخبارگارڈین کی خبر پر جاری کیا جو پاناما پیپرز کے معاملے پر عمران خان کے بیان پر مبنی ہے اور اس کی ہیڈ لائن کچھ یوں ہے’کرپٹ لوگوں کا اتحاد ایک دوسرے کی مدد کیلیے ہے‘۔