counter easy hit

لڑکی کو زندہ جلانے والا ملزم 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

The girl accused

The girl accused

ملزم انیس نے پسند کی شادی کرنے پر بہن کو والدہ کی مدد سے زندہ جلا دیا تھا ، پولیس نے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی
لاہور (یس اُردو) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کوزندہ جلانے ملزم انیس کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حواے کردیا ۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو فیکٹری ایریا کی پولیس نے ملزم انیس کو پیش کرکے بتایا کہ ملزم نے پسند کی شادی کرنے پر اپنی بہن زینت کو زندہ جلایا تھا اور اپنی والدہ کے ساتھ ملزم نے یہ کارروائی کی تھی جس سے زینت ہسپتال میں دم توٖڑ گئی ۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے لہٰذا 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے ۔ عدالت نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیش کی رپورٹ طلب کرلی ۔