کراچی: سپر ہائی وے پر قربانی کے جانوروں کے لیے قائم کی جانے والی مویشی منڈی میں اندرون سندھ سے بکروں کی آمد کا بھی سلسلہ شروع ہوگیا ، مویشی میں منڈی میں مال بردار گاڑیوں کے داخلے کے لیے رقم مقرر کر دی گئی .
The goat’s arrival started on the cattle market at the Super Highway
مویشی منڈی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ قربانی کے جانور خریدنے اور انھیں دیکھنے آنے والوں کا تناتا بندھا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر سپرہائی وے پر قربانی کے جانوروں کے لیے قائم کی جانے والی مویشی منڈی میں اندرون سندھ سے بکروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ، مویشی منڈی میں نوشہرو فیروز اور نواب شاہ سے 200 کے قریب بکرے مویشی منڈی پہنچ گئے ہیں تاہم ان بکروں کے بیوپاریوں کو عارضی طور پرگائے منڈی میں جگہ فراہم کر دی گئی ہے جنھیں بعدازاں گائے منڈی کے عقب میں قائم کی جانے والی بکرا منڈی میں منتقل کر دیا گیا ہے ، مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کو گھروں تک پہنچانے کے لیے مال بردار گاڑیوں کی داخلہ فیس مقرر کر دی گئی۔