نیویارک(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اداکار اور سابق ریسلر دی راک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئےغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہالی ووڈ اداکار اور نامور سابق ریسلر دی راک اپنی دوست لورین ہشیان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن نے شادی کی اطلاع اپنے مداحوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر دی، دی راک نے لکھا کہ وہ 18 اگست 2019 کو لورین سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔نامور اداکار ڈوائن جانسن کے مداحوں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارک باد دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ دی راک نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ مجھے ریسلنگ سے محبت ہے، میں خوش قسمت تھا کہ ریسلنگ میں عمدہ دور گزارا اور کئی اعزاز اپنے نام کیے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ڈوائن جانسن نے اپنی نئی فلم ہوبز اینڈ شا کو سراہنے پر پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کیا تھا۔ڈوین جانسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے ہوبز اور شا کا اچھا استقبال کیا جس پر میں آپ کا بے حد مشکور ہوں‘۔خیال رہے کہ رواں ماہ امریکی میگزین فوربس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دی راک نے 2019 کی سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی نامور ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن عرف ’دی راک‘ نے فوربس کی جانب سے جاری کردہ 2019 کی سب سے زیادہ کمانے والے ہالی ووڈ اداکاروں کی فہرست میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔جانسن نے رواں برس سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں کام کیا اور 89.4 ملین ڈالرز کمائے۔47 سالہ ایکٹر اور ریسلر نے ’فاسٹ اینڈ فیورس‘فرنچائز کی فلم ’ہوبس اینڈ شاو‘ اور ’جمانجی دی نیکسٹ لیول‘ جیسی فلموں کے ذریعے سب سے زیادہ کمائی کی۔دوسری جانب دی راک کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 151 ملین تک پہنچ گئیہے۔امریکی میگزین فوربز کی جاری کردہ ہالی ووڈ اداکاروں کی سب سے زیادہ کمائی میں دوسرا کا ہے، جنہوں نے رواں سال 76.4 ملین ڈالر کمائی۔ ہالی ووڈ فلم ’’ہوبس اینڈ شا‘‘ کے پاکستان میں شاندار آغاز پر ہالی ووڈ اداکار اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن عرف دی راک اور جیسن اسٹیتم کی فلم ’’ہوبس اینڈ شا‘‘ نے پاکستان میں ریلیز ہونے کے بعد باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے رانگ نمبر ٹو اور چھالاوا کو پیچھے چھوڑ دیا۔فلم کے اچھے آغاز نے یہ ثابت کر دیا کہ فاسٹ اینڈ فیورس پاکستان میں سب سے بڑا برانڈ ہے۔
فلم ہابس اور شاہ نے پاکستان میں اپنے آغاز پر ہی سوا 3 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا۔ ہوبس اینڈ شا کو انگریزی فلموں کی تیسری بڑی فلم قرار دیا جا رہا ہے۔ڈوین جانسن نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہوبس اینڈ شا کے اچھے استقبال پر وہ آپ کے مشکور ہیں۔47 سالہ ایکٹر اور ریسلر نے ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ فرنچائز کی فلم ’ہوبس اینڈ شاؤ‘ اور ’جمانجی دی نیکسٹ لیول‘ جیسی فلموں کے ذریعے سب سے زیادہ کمائی کی۔ جانسن نے رواں برس سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں کام کیا اور 8 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کمائے، دی راک کو 2019 میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل ہو گئی ہے۔