اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان بناو سرٹیفیکیٹ اسکیم کا افتتاح کر دیا ، پاکستان بناو سرٹیفیکیٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرت ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سمجھتاہوں پاکستان بنائوسرٹیفکیٹ کا اجراء بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانبناو سرٹیفیکیٹ لینے والے پاکستانیوں کو ڈالروں میں منافع دینے کا اعلان کر دیا ، وہ پاکستان بناو سرٹیفیکیٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سمجھتاہوں پاکستان بنائوسرٹیفکیٹ کا اجراء بہت پہلے ہوجاناچاہیےتھا ، دنیا میں جہاں بھی گیا اوورسیزپاکستانیوں سے واسطہ پڑا ، اوورسیزپاکستانیوں میں ملک کی قدرہم سےزیادہ ہے ، شوکت خانم کےلیے سب سے پہلے پیسہ اوورسیزپاکستانیوں نےدیا ، میں خود بھی کافی عرصے تک اوورسیز پاکستانی رہا ہوں ، موجودہ حالات پر بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا ، کہ پاکستان کی تاریخ کا یہ سب سےمشکل وقت ہے ، پاکستان کی تاریخ میں اتناخسارہ پہلےکبھی نہیں تھا۔توقع نہیں تھی کہ اداروں کےحالات اتنے برےہوں گے ، آئی ایم ایف کے پاس جانا ہمارے لیے سب سے آسان راستہ تھا ، تاہم وزیر اعظم عمران خان نے امید ظاہر کی کہ 60 کی دہائی کی طرح ایک بار پھر ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے ، دوسری جانب اسد عمرنے بھی مذکورہ اسکیم کو اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بہترین موقع قرار دیتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی ہے ، اور انہوں کا کہنا تھا کہ یہ سرٹیفکیٹ آپکے منافع اور پاکستان کی تعمیر کا ضامن ہے۔انہوں نے مذکورہ اسکیم کی ویب سائٹ بھی شئیر کی۔