اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مہمند ڈیم پر اپریل 2019 میں کام شروع کر دیا جائے گا ، جبکہ ڈیم 6سال میں مکمل ہوگا اور 12لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کے صلاحیت اس میں ہوگی ، ابتدائی تخمینہ کے مطابق اس ڈیم پر 17 ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہو گی
جس کو پورا کرنے کیلیے سپریم کورٹ آف پاکستان کے نام سے ایک اکاؤنٹ بنایا گیا ہےجس میں پورے ملک اور دنیا بھر سے پاکستانی اور صاحب استطاعت لوگ فنڈز جمع کروا رہے ہیں ، تفصیلات کے مطابق مہمند ڈیم جسے منڈا ڈیم بھی کہاجاتا ہے یہ دریائے سوات پر 5کلو میٹر اپ سٹریم منڈا ہیڈ ورکس سے پہلے مہمند ایجنسی میں تعمیر کیا جائے گا ۔اس ڈیم کا بنیادی مقصد سیلاب سے بچاؤ ، زرعی مقاصد کے لئے پانی اور پن بجلی کا حصول ہے یہ واحد منصوبہ ہے جس سے پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ اکو تباہ کن سیلاب سے بچایا جا سکتا ہے۔ مہمند ڈیم سے 2ارب 86کروڑ یونٹ سالانہ بجلی پیدا ہوگی جبکہ اس پر 303ارب سے زائد کا تخمینہ ہے۔ فنی ماہرین کے مطابق ڈیم پر 24گھنٹے کا کام اور زیادہ لیبر سے اس کی تعمیر کا دورانیہ بھی کم کیا جا سکتا ہے ، مہمند ڈیم کی تعمیر 6سال میں مکمل ہوگی۔مہمند ڈیم سے سالانہ 35ارب روپے کا معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ بھاشا اور مہمند دیمز پر 17ارب ڈالر سے زائد کی لاگت آئیگی ، دونوں ڈیمز کی تعمیر سے صوبے کی معیشت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ روزگار بھی فراہم ہوگا اور پاکستان کی ترقی میں یہ ڈیم کلیدی حیثیت اختیار کر لے گا ۔