counter easy hit

حکومت ون ڈش کے فیصلے پر سختی سے عمل کروائے ، عوام کا مطالبہ

The government conducted strictly on one dish judgment, demand`

The government conducted strictly on one dish judgment, demand

سید مراد علی شاہ نے جب سے سندھ کے وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالا ہےصوبے کے پیچیدہ نظام کو بہتر کرنے میں مصروف ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے اعلان کیا ہے کہ وہ شادیوں میں ون ڈش رکھنے پر بھی عمل کرائیں گے ۔

شادیوں میں کئی کئی پکوان یقینا ًکھانے میں لذیذ لگتے ہیں، بہت سے لوگ تو شادیوں میں شرکت طرح طرح کے پکوانوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے بھی کرتے ہیں ۔

شادی بیاہ کی تقاریب میں مختلف اقسام کے پکوان رکھنے کا یہ رواج کئی افراد پر سماجی بوجھ بنتا جارہا ہے ۔لوگ کیا کہیں گے؟؟؟ اور یہی سماجی دباؤ پہلے سے شادی کے بیجا اخراجات کے بوجھ تلے دبے خاندانوں کے لئے ذہنی اذیت کا باعث بنتا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب ون ڈش پر بھی عمل کرائیں گے ۔ اس فیصلے پرشہریوں کا کہنا ہے کہ اگر شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں سرکار ون ڈش کے فیصلے پر سختی سے عمل کروائے تو کئی سفید پوش افراد اس بیجا بوجھ کے سماجی سے دباو سے آزاد ہوسکتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ سندھ ون ڈش پر عملدرآمد کروالیں گے تو یہ ان کے دور وزارت کی بڑی کامیابی ہوگی اور اس سے معاشرے میں ایک مثبت روایت بھی قائم ہوجائے گی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website