لاہور (ویب ڈیسک) نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت جس کے نام مکان کا قرعہ نکلے گا، وہی اس میں رہیگا۔ قرعہ اندازی میں کامیاب الاٹیوں کی مکان میں رہائش اور فروخت کے ایس او پیز تیار کر لئے گئے۔ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی نے نئے حکم نامے کی منظوری دے دی۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے مکانوں کو کرایہ پر نہیں دیا جا سکے گا کرایہ داری عمل کو روکنے کیلئے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی میں ڈائریکٹوریٹ تشکیل دیا جائے گا۔ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونیوالوں کو گھروں کی فروخت کی بھی مشروط اجازت دے دی گئی، مکان حاصل کرنیوالوں کیلئے پانچ سال تک گھر میں رہائش رکھنا لازم ہوگا، پانچ سال بعد نیا پاکستان کے مکانوں کو فروخت کرنے کی اجازت ہو گی۔ ایس او پیز کے اطلاق کا آغاز لودھراں، چشتیاں اور رینالہ خورد میں بننے والے گھروں سے کیا جائے گا۔