counter easy hit

حکومت نے بڑا اعلان کر دیا ، پورے ملک میں ہلچل مچ گئی

The government declared big, the whole country got tremendous

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ چوری کے پیسے سے بنی جائیدادیں ضبط کی جائیں گی، بہت جلد قانون حرکت میں آئے گا، شہبازشریف صاحب! میں حاضر ہوں مجھ پر برطانیہ میں کیس کریں، عدالت میں ایک ایک چیز کھول کربیان کروں گا۔ا نہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چوری کے پیسے سے بنی جائیداد ضبط کی جائے گی۔بہت جلد قانون حرکت میں آئے گا، جو مال چوری سے بنایا، وہ قوانین کے مطابق ضبط ہوگا اور کیس مکمل ہونے پراس جائیداد کو فروخت کرکے پیسا قومی خزانے میں جمع ہوگا۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ شہبازشریف صاحب میں حاضر ہوں مجھ پر برطانیہ میں کیس کریں۔ میرے خلاف کیس دائر کرنے کا دعویٰ واپس نہ لینا، عدالت میں ایک ایک چیز کھول کربیان کروں گا۔انہوں نے کہا کہ برطانوی صحافی نے 2018ء میں وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔رپورٹ کے جواب میں صرف پرانی تصویر لائی گئی۔یہ خالہ جی کا گھر نہیں، مجھے اسٹوری کروانی ہوتی تو دستاویزات بھی شائع کرواتا۔شہزاداکبر نے کہا کہ اس رقم اور بینک سے قرض لے کر37 کمپنیاں بنائی گئیں۔سلیمان شہبازکے 95 اثاثے بھی اسی ٹی ٹیزسے بنیں ہیں۔من پسند کمپنیوں کو نوازا گیا ، اس میں کک بیکس اور منی لانڈرنگ بھی شامل ہے۔منظور پاپڑ والے نے برطانیہ میں ان کو پیسے بھیجے۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہبازحراست میں ہیں اور سلیمان شہبازمفرور ہیں۔نوید اکرم نے 131ملین کی علی عمران کو ادائیگی کی،علی عمران کے زیرتعمیرپلازہ س کرایہ وصول کیا جاتا رہا۔نوید اکرم کی ایک ارب جائیداد ضبط کرلی گئی ہے۔علی اینڈ کمپنی نے کوئی کام کیا نہ کوئی معاہدہ کیا، پاکستان میں ان کی کوئی کمائی نہیں سارا پیسا بیرون ملک سے آیا ہے۔علی عمران کو زلزلہ متاثرین کے فنڈز سے پیسے دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو چاہیے کہ لندن میں دعویٰ دائر کریں، یہ لوگ پاکستانی عدالتوں میں تو پیش نہیں ہوتے ، اب وہاں کی عدالت میں جائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website