counter easy hit

حکومت نے ایسا دبنگ اعلان کر دیا کہ شریف اور زروالے ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے

The government declared such anxiety that Sharif and Zoroastro began to face each other
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن سمجھتی ہے احتجاج سے ملک کو فائدہ ہوگا، تو شوق سے کرے.ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ کبھی اپوزیشن کا موقف تھا کہ احتجاج سے جمہوریت  کو نقصان پہنچتا ہے، البتہ تبدیلی کاحق انھیں بھی ہے، عید کے بعد شوق پورا کریں.شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر پروفیشنل آدمی ہیں، یہ لوگ بھاری تنخواہ چھوڑ کر پاکستان آئے، انھیں موقع ملنا چاہیے، جہانگیر ترین پارٹی کا اہم حصہ ہیں، ہم نے ہمیشہ پی ٹی آئی کا مؤقف پیش کیا.انھوں نے کہا کہ قیاس آرائیاں ہیں کہ ڈالر کا ریٹ مارکیٹ طے کرے گی، اسٹیٹ بینک ڈالر کی قیمت کو مانیٹر کرتا ہے، شبر زیدی قابل ٹیکنوکریٹ ہیں، وہ کبھی سرکاری عہدے پرنہیں رہے، سلمان شاہ اچھے آدمی ہیں، انھیں پنجاب میں ذمہ داری دی گئی ہے.شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عبدالحفیظ شیخ کو مشکل حالات میں ذمہ داری ملی، سرمایہ کار کا اعتماد بحال کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ایسی ٹیم مرتب کی ہے، جس سےبتدریج اعتماد بحال ہوگا، اسٹاک مارکیٹ شیئرز گرنےکے بہت سے پہلو ہیں.انھوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں خطے سے مسائل کا خاتمہ ہو، چاہتے ہیں ایران، امریکا تعلقات میں کشیدگی ختم ہو، چاہتے ہیں کہ بھارت کی نئی حکومت پاکستان سے مسائل پربات کرے، نیب خود مختار ادارہ ہے، اس پر کسی کا کنٹرول نہیں، ۔یاد رہے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا تھا حکومتی ترجمانو ! آج دیکھناعوام کی اپنے قائد سے محبت کیا ہوتی ہے، مریم نواز کی خبرسن کرلوگوں کی نیندیں اڑگئی ہیں، شاہ سےزیادہ شاہ کےوفادار بننے والوں کو عوام جانتے ہیں، اور اب شام مھمود قریشی نے اپنا یہ بیان دے دیا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website