counter easy hit

حکومت نےایسا کام کر دکھایا کہ پوری دنیا عش عش کر اٹھی

The government did the same thing that the whole world was destroyed
اسلام آباد(ؤیب ڈیسک) وفاقی حکومت نے کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ڈائریکٹوریٹ قائم کر دیا، ڈائریکٹوریٹ آف کراس بارڈر کرنسی موومنٹ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ڈائریکٹوریٹ مشکوک ٹرانزیکشنز کی رپورٹ تیار کر کے فناشل منیجمنٹ یونٹ کو پیش کرے گا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈائریکٹوریٹ آف کراس بارڈر کرنسی موومنٹ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کے ماتحت کام کرے گا۔اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کرنسی اسمگلنگ اور مشکوک ٹرانزیکشنز کی رپورٹ تیار کرے گا، اس کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ کرنسی منی لانڈرنگ کے کیسز کی بھی تحقیقات کرے گا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ فناشل منیجمنٹ یونٹ کو رپورٹ پیش کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کا کہا گیا تھا جس کے بعد ڈائریکٹوریٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ دوسری جاجانب ایک یہ بھی خبر ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے پر دستخط آج متوقع ہیں، آئندہ مالی سال کے لیے مالی خسارہ 11 ارب ڈالر رہے گا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے پر دستخط کل ہونے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال کے لیے مالی خسارہ 11 ارب ڈالر رہے گا، شرح سود 200 بیسز پوائنٹ تک بڑھا دی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق آئندہ سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 8 ارب ڈالر رہے گا، آئندہ بجٹ میں 350 ارب روپے کی سبسڈی ختم کردی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا، نیپرا اور اوگرا نرخوں کے تعین میں آزاد ہوں گے۔خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔ آئی ایم ایف مشن کی سربراہی ارنستو ریگو کر رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں تکنیکی سطح کے مذکرات کی قیادت حکومت پاکستان کی جانب سے سیکریٹری وزارت خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کر رہے ہیں۔تکینکی مذاکرات میں آئی ایم ایف سے محصولات، ایکسچینج ریٹ، شرح سود، بجلی اور گیس کی قیمتوں پر بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف کو پاور سیکٹر کے ساتھ سوشل سیفٹی نیٹ پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایم ایف کو حکومت کی جانب سے سرکلر ڈیٹ کم کرنے، بجلی و گیس کے نرخ بڑھانے کے لیے حکمت عملی کا بھی بتایا گیا۔ آئی ایم ایف نے نئے مالی سال سے بھرپور ٹیکس اصلاحات پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ آئی ایم ایف کم از کم چھ سو ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کا نفاذ چاہتا ہے۔آئی ایم ایف وفد نے بجلی اور گیس کے نرخوں میں بھی اضافہ تجویز کیا ہے جبکہ نقصان میں چلنے والے قومی اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری بھی آئی ایم ایف کے مطالبات میں شامل ہے، خبر یہ ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے پر دستخط آج متوقع ہیں، آئندہ مالی سال کے لیے مالی خسارہ 11 ارب ڈالر رہے گا۔ اور اب یہ خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ڈائریکٹوریٹ قائم کر دیا، ڈائریکٹوریٹ آف کراس بارڈر کرنسی موومنٹ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ڈائریکٹوریٹ مشکوک ٹرانزیکشنز کی رپورٹ تیار کر کے فناشل منیجمنٹ یونٹ کو پیش کرے گا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈائریکٹوریٹ آف کراس بارڈر کرنسی موومنٹ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کے ماتحت کام کرے گا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website