اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) حکومت نے عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا، عام استعمال کی اہم ترین چیز کی قیمت میں مزید اضافہ،نوٹیفکیشن جاری ،اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں دو روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث گھریلو سیلنڈر 23روپے مہنگا ہوگیا ۔ جمعرات کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیت میں 2 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے باعث ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 23 روپے مہنگا ہوگیا ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 115 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1361روپے مقرر کی گئی ہے