امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت پاناما اسکینڈل میں بری طرح پھنس گئی ہے،حکومت کے پاس اب سچ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔
The government has been caught badly in Panama scandal, Siraj ul Haq
سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہمیں اپنے وکیل پر بھرپور اعتماد ہے، مکمل تیاری کے ساتھ دلائل دے رہے ہیں۔پیر کو بھی جماعت اسلامی کے وکیل کے دلائل جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست کسی فرد کے خلاف نہیں کرپشن کے خلاف ہے، ایک لیڈر پھسلتا ہے تو ساری قوم پھسلتی ہے۔کوئی بڑا آدمی پھنستا ہے تو استثنا کا راستہ لیتا ہے۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کے پاس دولت کے علاوہ کوئی چیز نہیں،قوم کے پاس غربت کے سوا کوئی چیزنہیں۔