اسلام آباد (ویب ڈیسک) نامور صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ طاہر داوڑ کے معاملے پر حکومت کا رویہ بہت شرمناک ہے ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ طاہر داوڑ کواغوا نہیں کیا گیا بلکہ وہ پشاور میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ افغانستان کا رویہ افسوسناک ہے لیکن طاہرخان داوڑ کے معاملے پر حکومت کا رویہ بہت ہی شرمناک ہے ، انہوں نے کہا کہ ایک پولیس افسر 15روز قبل اغواءہوا لیکن اب اس کی انکوائری کی بات کی جارہی ہے تو اب اس انکوائری کی کیا ضرورت ہے؟ انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان کو اپنے معاون خصوصی افتخار درانی سے پوچھنا چاہئے ، افتخار درانی نے وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ طاہر داوڑ کا اغوا نہیں ہوا یہ ایسے ہی میڈیا نے ڈرامہ بنایا ہواہے ، طاہر داوڑ اپنے گھر سے نکلے تو ان کا موبائل بندتھا اوروہ پشاور میں بیٹھے ہوئے ہیں یعنی یہ بات وزیر اعظم کا معاون خصوصی کہہ رہا ہے ۔