اسلام آباد(ویب ڈیسک ) حکومت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بعد پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز ،سلمان شہباز اور مفتاح اسماعیل کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت نے نیب کی سفارش پر ان افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے ہیں ۔ پاکستان اسٹیل ملز کے سابق سربراہ معین آفتاب کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لاہور میں نیب کی ٹیم نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم نیب ٹیم انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔دوسری طرف نیب نے رہنما ن لیگ مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفاردش کردی، سابق وزیر خزانہ کیخلاف ایل این جی کیس کی تحقیقات جاری ہیں، اسی کیس کے سلسلے میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل میں ڈلوانے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب نے اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو باقاعدہ درخواست کردی ہے۔ نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کیخلاف ایل این جی کیس کی تحقیقات جاری ہیں، اس لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، تاکہ وہ بیرون ملک نہ جا سکیں۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد سیاسی رہنماؤں کے بعد اب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر آگئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ حکومت نے شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے۔شاہد خاقان عباسی کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا، شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی۔ شاہد خاقان عباسی کا نام ایل این جی کیس کی بناء پر ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ واضح رہے سابق وزیر اعظم اور(ن) لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز ایل این جی کوٹہ کیس میں نیب کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈکروایا، سابق وزیر اعظم ایک گھنٹہ چالیس منٹ تک نیب دفتر میں رہے اور نیب کی ٹیم کی جانب سے سوالات پوچھے گئے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے ، سابق وزیراعظم ایک گھنٹہ چالیس منٹ تک نیب دفتر میں رہے اور نیب ٹیم کی جانب سے سوالات پوچھے گئے ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب جب طلب کرے گا ہم حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے جوابات سے مطمئن ہوں نیب والے مطمئن ہیں یا نہیں ان سے پوچھیں ۔ چالیس منٹ تک نیب دفتر میں رہے اور نیب کی ٹیم کی جانب سے سوالات پوچھے گئے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے ، سابق وزیراعظم ایک گھنٹہ چالیس منٹ تک نیب دفتر میں رہے اور نیب ٹیم کی جانب سے سوالات پوچھے گئے ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب جب طلب کرے گا ہم حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے جوابات سے مطمئن ہوں نیب والے مطمئن ہیں یا نہیں ان سے پوچھیں ۔