اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ایچ او بی سی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

The government increased the price of petrol per liter
یس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ایچ او بی سی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت ایک روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافے کے 68 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا جب کہ حکومت لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس نہیں لے رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا جو 31 جنوری تک برقرار رہیں گی۔








