فرانس: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما چوہدری افضال احمد گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پانامہ لیکس سمیت منظر عام پر آنے والے لوٹ کھسوٹ کے داغ باتوں سے دھونے کی کوشش کررہی ہے مگر عوام کے اندر پایا جانے والا اضطراب اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ عوام اب حکمرانوں کی کرپشن پر خاموش نہیں رہیں گے ۔حکمرانوں سمیت موجودہ و سابقہ لٹیروں کو احتساب کے کٹہرے میں آنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی جماعتیں پانامہ لیکس کے مسئلہ پر یکساں موقف اختیار کریں ، انہوں نے کہا کہ بھارت اب زیادہ دیر فوج کے بل بوتے پرکشمیر پر قابض نہیں رہ سکتااسے بہت جلد کشمیر سے نکلنا پڑے گاکشمیر ی قوم اپنا سب کچھ آزادی پر قربان کرنے کیلئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے ،حکومت پاکستان کو بھی اب کشمیر یا بھارت میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ نیب میں سیاسی بنیادوں پر ہونے والی تقرریاں، لٹیروں کے حوصلے بڑھاتی ہیں ۔