counter easy hit

حکومت ڈانوا ڈول ہے لیکن گر نہیں رہی، یوسف رضا گیلانی

The government is unstable but did not fall, Gilani

The government is unstable but did not fall, Gilani

ملتان: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ آج ملک میں لولی لنگڑی جمہوریت ہے اور حکومت ڈانوا ڈول ہے لیکن گر نہیں رہی۔

ملتان ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے سب سےبڑے مخالف افتخار چوہدری اور وکلا تھے، جب میں وزیراعظم بنا تو پہلاحکم ججز کی رہائی کا دیا کیونکہ بے نظیر بھٹو نے خود اعلان کیا تھا کہ افتخار چوہدری کے گھر پر قومی پرچم لہراؤں گی، جب میں وزیر اعظم بنا تو پہلا حکم ججز کی رہائی کا دیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہم نے اداروں کو مضبوط اور 1973 کےآئین کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا، آج ملک میں لولی لنگڑی جمہوریت ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ میں ہی نہیں آتے تو اسےمضبوط کیسےکریں گے، حکومت ڈانوا ڈول ہے لیکن گر نہیں رہی کیونکہ ہم نے آئین کی شق 58 ٹو (بی) بھی ختم کی، اگر آج 58 ٹوبی ہوتی تو ممنون حسین بھی حکومت ختمکردیتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلا وزیراعظم تھے جس نے سرائیکی صوبے کی آواز بلند کی اور انہیں اسی کی سزا ملی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website