counter easy hit

حکومت نے واضح پیغام جاری کر دیا

The government issued a clear message

کراچی(ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ دھوکہ باز افراد بایومیٹرک تصدیق کے بہانے بینک صارفین سے ان کے بینک اکاوؤنٹ کی تفصیلات حاصل کر کے انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بہت سے واقعات میں یہ کام جعلی فون کالز کے ذریعے کیا جا رہا ہے جس کے لیے یہ دھوکے باز افراد اپنا فون نمبر بینکوں کی باضابطہ ہیلپ لائن یا رجسٹرڈ نمبروں کے پیچھے چھپا لیتے ہیں۔ فون کال وصول کرنے والے افراد سمجھتے ہیں کہ یہ کال حقیقی ہے یااُن کے بینک کی طرف سے ہے چنانچہ وہ اپنی ذاتی معلومات بشمول بینک اکاو?نٹ نمبر، آئی ڈی، پاس ورڈ، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر وغیرہ بتا دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں، حتیٰ کہ کال کے دوران رقوم کا نقصان پہنچا دیا جاتا ہے۔ یہ دھوکے باز افراد خود کو عام طور پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا افسر، فوجی افسر، یا اعلیٰ عدلیہ وغیرہ کا نمائندہ ظاہر کرتے ہیں، اور اکاو?نٹس کی بایو میٹرک تصدیق کا بہانہ بناتے ہیں۔ اس تناظر میں عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ آنے والی کالز پر اہم ذاتی معلومات بتانے کے بجائے اپنے بینک کے رجسٹرڈ نمبروں / ہیلپ لائن پر فوراً خود رابطہ کریں۔مرکزی بینک نے مطلع کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک/ بینک/ مائکرو فنانس بینک ٹیلی فون کالز کر کے بینکوں کے موجودہ صارفین کی بایو میٹرک تصدیق ہرگز نہیں کرتے۔ اگر عوام کو ایسی کوئی کال موصول ہو تو وہ ان واقعات کی تفصیلات قانون نافذ کرنے والے اداروں یا اسٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آ ج کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمستحکم رہی تاہم دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا ۔تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 160 روپے 45 پیسے پر بند ہو گیا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر آج پورا دن تقریبا مستحکم رہی اور اس وقت 160 روپے 70 پیسے پر فروخت جاری ہے ۔ سٹاک مارکیٹ سے بھی آج کوئی اچھی خبر نہیں آئی کیونکہ 100 انڈیکس نے اپنی 31 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو دی ۔ کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 32 ہزار 103 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم اس میں آج بہتری کی بجائے تنزلی ہی دکھائی دیتی رہی اور کاروبار کے اختتام پر 369 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 31 ہزار 734 پوائنٹس پر بند ہو گیاہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website